تعلیمی نصاب میں مالیاتی خواندگی شامل کرنے کیلئے ورکشاپ مکمل
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستاننے مالیاتی خواندگی کو ملک کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لیے بین الصوبائی نصابی ورکشاپ مکمل کرلی۔
ورکشاپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی نصابی حکام کے ماہرین نے شرکت کی۔ مالیاتی خواندگی سے متعلق تقریباً 180 متفقہ طلبہ تعلیمی نتائج مرتب کیے گئے جنہیں متعلقہ قومی و صوبائی نصابی حکام کے ذریعے نصاب میں شامل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments