آئی ٹی برآمدات 50ارب ڈالر تک لیجانا حکومتی ہدف، شزا فاطمہ

آئی ٹی برآمدات 50ارب ڈالر تک لیجانا حکومتی ہدف، شزا فاطمہ

ایک لاکھ تربیت یافتہ ماہرین ملکی معیشت میں ایک ارب ڈالرشامل کرسکتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بھی سازگار کاروباری ماحول ضروری ، وفاقی وزیر

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانا ہے ،ایک لاکھ تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین پاکستان کی معیشت میں ایک ارب ڈالرشامل کرسکتے ہیں، آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے انسانی وسائل کی تیاری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی صنعت کے ساتھ مل کر برآمدات میں مسلسل ترقی پر توجہ دے رہی ہے ، آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے پاکستان کی مارکیٹنگ اور عالمی تاثر بہتر بنانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں ہنرمندانسانی وسائل کی کمی کاسامنا ہے ،سکول سے یونیورسٹی تک انسانی وسائل کی درست تربیت ضروری ہے ،حکومت آئی ٹی شعبے کے لئے بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرامز کررہی ہے ۔شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی صنعت تیزی سے منتقل ہونے والی صنعت ہے ،کاروبار اور لین دین میں آسانی انتہائی اہم ہے ،دبئی یاسنگاپور میں ٹیک کمپنی چند منٹوں میں رجسٹر ہوسکتی ہے ،پاکستان میں آئی ٹی سرمایہ کاری کے لیے بھی سازگار کاروباری ماحول ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...