ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں 17 دن باقی، کارروائی کا سامنا ہوسکتا

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں 17 دن باقی، کارروائی کا سامنا ہوسکتا

ایف بی آر نے 30 ستمبر تک سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی

کراچی(این این آئی)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اب صرف 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار 30 ستمبر تک اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔ ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ایف بی آر حکام نے کہاکہ گوشوارے جمع کرانے کے عمل کی نگرانی جاری ہے ۔ ٹیکس گزار ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ مدت میں گوشوارے جمع کراکے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر 30 ستمبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو قانونی اور مالی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...