اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1421پوائنٹس بڑھ گیا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان، انڈیکس 169392 پربند 17ارب کے 37کروڑ شیئرز کا لین دین، کیپٹلائزیشن 128ارب بڑھی
اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مارکیٹ میں مندی کے بعد منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1421.67 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169392.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے 17 ارب کے 37 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 280 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 166 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 372.016 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 17.21 ارب روپے رہی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں میں سینرجی کو پاکستان کے 56.22 ملین حصص، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 39.8 ملین حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 22.5 ملین حصص کا لین دین شامل رہا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 379.71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50468.09 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات پر مبنی کے ایم آئی 30 انڈیکس 1511 پوائنٹس کے اضافے سے 241108 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 6.33 ارب روپے کا لین دین ہوا۔فرسٹ پنجاب مضاربہ، پاپولر اسلامک مضاربہ اور آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 128 ارب روپے اضافے کے بعد 18 ہزار 856 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments