ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ

ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ

یہ ملک کا معروف برانڈ، بڑا نام شامل ہوگیا، پی ایس ایکس ڈائریکٹر احمد چنائے کمپنی کی جانب سے 5کروڑ 80لاکھ 50ہزار کے عام حصص پیش کیے گئے

کراچی (کامرس رپورٹر)ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ (سویا سپریم) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں باقاعدہ طور پر لسٹ ہوگئی۔لسٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس ڈائریکٹر احمد چنائے نے کہا کہ سویا سپریم پاکستان کا معروف برانڈ ہے اور اسکی شمولیت سے لسٹڈ کمپنیوں میں ایک بڑا نام شامل ہوگیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے 5 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار عام حصص پیش کیے گئے جو آئی پی او کے بعد ادا شدہ سرمائے کا 15 فیصد ہیں، جبکہ حصص کی قیمت 33 روپے فی حصص مقرر کی گئی۔ سویا سپریم رواں سال پی ایس ایکس میں لسٹ ہونے والی 12ویں کمپنی ہے احمد چنائے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اگست میں 24 ہزار 788 نئے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولے گئے اے پی اے جی سویا سپریم کے چیف ایگزیکٹو احمد عزیز غلام نے کہا کہ 40 سال پرانی کمپنی کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانا ہے ، خلیجی ممالک میں مصنوعات کی رسائی کیلئے رابطے جاری ہیں مزید تفصیلات کے مطابق آئی پی او سے حاصل فنڈز مصنوعات کے معیار میں بہتری اور کاروبار کو عالمی سطح پر وسعت دینے کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...