پاکستان کیبلز:مڈل ایسٹ انرجی نمائش میں انجینئرنگ مہارت کا کامیاب مظاہرہ

پاکستان کیبلز:مڈل ایسٹ انرجی نمائش میں انجینئرنگ مہارت کا کامیاب مظاہرہ

دبئی (بزنس ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی تاراور کیبلز برآمد کرنے والی کمپنی پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے 31 اگست سے 3 ستمبر تک دبئی میں منعقدہ مڈل ایسٹ انرجی (MEE) نمائش میں شرکت کی۔

جہاں کمپنی نے اپنی عالمی معیار کے تاروں، کیبلز اور برقی حلوں کی وسیع رینج کے ساتھ اپنی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی مینوفیکچرنگ سہولت کو بھی پیش کیا۔ کمپنی کی موجودگی نے صنعت سے وابستہ ماہرین، نمائش کنندگان اور زائرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ پاکستان کیبلز کی اس نمائش میں شرکت نے کمپنی کو عالمی سطح پر کیبل مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی بڑھتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر موقع فراہم کیا۔ پاکستان کیبلز نے اپنے وسیع مصنوعات کے پورٹ فولیو کی نمائش کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار، جدید مینوفیکچرنگ اور اعلیٰ انجینئرنگ کے لیے اپنے عزم کو نمایاں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...