زیادہ مرد دوستوں میں بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں:سنیتا مارشل

 زیادہ مرد دوستوں میں بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں:سنیتا مارشل

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے معاشرے میں مردوں کے اپنی بیویوں کی جانب نامناسب رویے پر اظہارِ خیال کیا ہے ۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ تقریبا 98 فیصد مرد دوستوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ ہمارے یہاں دیسی کلچر میں زیادہ ہے لیکن مغرب میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔اداکارہ نے کہا اگر بیوی نے سب کے سامنے کوئی مشورہ دیا تو اسی وقت اسے کہیں گے کہ ارے تم اپنے مشورے اپنے پاس رکھو بیوقوفوں والے ، آپ یہ بات بعد میں بھی اس کو سمجھا سکتے تھے کہ طریقے سے کہ تم یہ مشورہ غلط دے رہی تھیں۔سنیتا مارشل نے مزید کہاہمارے یہاں مردوں کی ذہنیت ایسی بنائی جاتی ہے کہ بیویاں تم سے کم تر ہیں، بیویاں ہمیشہ شوہروں کو آپ کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن میاں آپ نہیں بولتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...