عوام کیلئے ٹارگٹڈ فیول ریلیف قابل ستائش، میاں زاہد
برآمدی صنعتوں کیلئے بھی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے ،صدرانڈسٹریل الائنس
کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کیلئے شروع کیے گئے ٹارگٹڈ فیول ریلیف پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے پٹرول اور ڈیزل کے باعث صنعتی اور ٹرانسپورٹ شعبے شدید دباؤ کا شکار ہیں، جس سے ملکی برآمدات اور معاشی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔21 ستمبر کو جاری بیان میں میاں زاہد نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے ٹارگٹڈ فیول ریلیف پروگرام بروقت اقدام ہے ۔ کم آمدنی والے گھرانوں اور دیہاڑی دار مزدوروں کو بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ بزنس کمیونٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ریلیف کے ساتھ معیشت کے پیداواری شعبوں کو بھی توانائی کی بلند قیمتوں سے درپیش مشکلات کا ازالہ ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments