نئی ایم جی زیڈ ایس کی مقامی اسمبلنگ مکمل، پہلی کھیپ روانہ

 نئی ایم جی زیڈ ایس کی مقامی اسمبلنگ مکمل، پہلی کھیپ روانہ

جدید ڈیزائن، حفاظتی خصوصیات، انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی اور بہتر کارکردگی یکجا

لاہور(بزنس ڈیسک)ایم جی پاکستان نے مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ آل نیو ایم جی زیڈ ایس کی سی کے ڈی لائن آف تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد مقامی طور پر اسمبل کی گئی گاڑیوں کو ٹریلرز کے ذریعے صارفین کو فراہمی کے لیے ایم جی لاہور پلانٹ سے روانہ کردیا گیا۔پاکستان میں حالیہ رونمائی کے بعد آل نیو ایم جی زیڈ ایس میں جدید ڈیزائن، جدید حفاظتی خصوصیات، انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی، روزمرہ استعمال میں سہولت اور بہتر کارکردگی کو یکجا کیا گیا جو صارفین کو بی ایس یو وی گاڑی کا ایک مکمل تجربہ فراہم کرتی ہے ۔ لائن اپ میں تین ویرئنٹس شامل ہیں جس میں Vibe Petrol، Hybrid+Exciteاور Hybrid+Essenceمیں دستیاب ہے۔

ایم جی موٹر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیان چیانگ شاؤ نے کہا کہ آل نیوایم جی زیڈ ایس کی سی کے ڈی لائن آف ایم جی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ، تاہم آج کا دن صرف پیداوار شروع کرنے تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیار کی گئی ابتدائی گاڑیاں صارفین کو فراہمی کے لیے فیکٹری سے روانہ ہوچکی ہیں جس کے ساتھ کمپنی نے ستمبر کے اختتام تک گاڑیوں کی فراہمی شروع کرنے کا صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے ۔ اپنے وعدوں کی پاسداری ایم جی برانڈ کی عالمی سطح پر اہم ترجیحات میں شامل ہے اور کمپنی کو فخر ہے کہ پاکستان میں بھی صارفین سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جارہا ہے۔پاکستان میں آمد کے بعد ایم جی نے جدید حفاظتی خصوصیات، انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی، ڈیزائن، کارکردگی اور روزمرہ ڈرائیونگ کے آرام کے حوالے سے صارفین کی توقعات کو بلند کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...