خلیوں کے توانائی نظام کی خرابی دماغی تھکن کی وجہ قرار

 خلیوں کے توانائی نظام کی خرابی دماغی تھکن کی وجہ قرار

نیویارک (نیٹ نیوز)نئی سائنسی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دماغی دھند اور مسلسل تھکن کی ایک ہی وجہ نہیں بلکہ جسم میں کئی حیاتیاتی تبدیلیاں اس کا سبب بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طویل عرصے تک رہنے والی سوزش دماغی دھند کی اہم وجوہات میں شامل ہے ، مسلسل ذہنی دباؤ، خودکار مدافعتی بیماریوں یا کسی وائرس کے بعد مدافعتی نظام کی سرگرمی سے پیدا ہونے والے کیمیائی مادے دماغ تک پہنچ کر اعصابی رابطے متاثر کر سکتے ہیں جس سے سوچنے اور سمجھنے کی رفتار کم اور ذہنی تھکن بڑھ سکتی ہے ۔ تحقیق میں خلیوں کے توانائی پیدا کرنے والے نظام کی خرابی کو بھی دماغی تھکن کی ایک وجہ قرار دیا گیا جبکہ نیند کی کمی دماغ سے فاضل مادے خارج کرنے کے قدرتی عمل کو متاثر کرتی ہے ،خون میں شکر کی سطح میں اتار چڑھاؤ ذہنی توانائی میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...