پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کوپھانسی دوں گی :زارا
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیاکہ اگر انہیں ایک دن کیلئے پولیس افسر بنادیا جائے تو کیا کریں گی ؟۔زار نے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے جتنے بھی کیسز ہیں ان تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے ، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی۔ایک اور سوال پر کہ پولیس آفیسر بنیں تو کس سلیبرٹی کو گرفتار کریں گی؟، اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر گرفتار کرنا پڑے تو اپنے شوہر اسد صدیقی کو گرفتار کروں گی، ابھی تو وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہیں مگر غصے میں بھی اسد ہی کو گرفتار کروں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments