بھارت میں سرخ چیونٹیوں کو پیس کر کھٹی چٹنی کی تیاری

 بھارت میں سرخ چیونٹیوں کو پیس کر کھٹی چٹنی کی تیاری

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اڑیسہ میں سرخ بنکر چیونٹیوں اور ان کے بچوں سے ایک ذائقے میں تیز اور کھٹی چٹنی تیار کی جاتی ہے جسے مقامی قبائلی برادریاں نسلوں سے استعمال کرتی آ رہی ہیں۔

 چیونٹیوں اوران کے گھونسلوں کو جمع کرنے کے بعد انہیں دھو کر خشک کیا جاتا ہے ، چٹنی بنانے کے لئے صاف کی گئی چیونٹیوں کو نمک، لہسن، ادرک اور مرچ کے ساتھ پیسا جاتا ہے جبکہ بعض ترکیبوں میں پودینہ بھی شامل کیا جاتا ہے ، یہ آمیزہ عموماً پتھر کی سل پر تیار کیا جاتا ہے ۔سرخ چیونٹیوں کی یہ چٹنی تیز اور کھٹا ذائقہ رکھتی ہے اور اسے مقامی کھانوں، چاول اور باجرے کی تیار کردہ غذاؤں کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔ریاست اڑیسہ کی ’’سملی پال کائی چٹنی‘‘ کو جغرافیائی شناخت کا اندراج بھی حاصل ہے ،جس کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ 2 جنوری 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...