چاندی 30، سونا 1800 روپے سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

چاندی 30، سونا 1800 روپے سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936،دس گرام 3 لاکھ 89 ہزار 176 کاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالرمزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4314 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1544 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 176 ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 7008روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.20 روپے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...