آئی سی سی رینکنگ:ابرار احمد پہلی بار ٹاپ ٹی 20بائولر بن گئے

آئی سی سی رینکنگ:ابرار احمد پہلی بار ٹاپ ٹی 20بائولر بن گئے

ٹی 20باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پانچویں پاکستانی باؤلر ،عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی اعزازحاصل کرچکے محمدنواز 8ویں پوزیشن پر براجمان ،سلمان مرزا کی 1 درجہ تنزلی ،انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 47درجے ترقی کیساتھ کیریئربیسٹ چھٹی پوزیشن پرآگئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔افغانستان کے سپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔ابرار احمد ٹی ٹونٹی باؤلنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں باؤلر ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔پاکستان کے محمد نواز باؤلنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے ۔انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔جوز بٹلر نے سیریز میں 172 رنز بنائے اور اب وہ بروک سے صرف ایک درجے پیچھے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...