آباد ارکان کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم بریفنگ

 آباد ارکان کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم بریفنگ

کمپنی رجسٹریشن کیلئے ای زیڈ فائل پورٹل کا عملی مظاہرہ کیاگیا،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے آباد کے ارکان کو کمپنی رجسٹریشن، کارپوریٹ اصلاحات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی۔ کمشنر ایس ای سی پی مظفر احمد مرزا نے آباد کے عہدیداران اور ارکان کو کارپوریٹ اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ایس ای سی پی حکام نے کمپنی رجسٹریشن کے لیے ای زیڈ فائل پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی کیا اور شرکاء کو آن لائن طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق کاروبار کو کمپنی میں تبدیل کرنے سے کاروباری سرگرمیوں کو باقاعدہ اور منظم بنانے کے ساتھ مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول میں بھی سہولت مل سکتی ہے ۔اجلاس میں آباد کے ارکان نے اپنے کاروبار کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں ایس ای سی پی اور آباد کے درمیان شعبے کی بہتری کے لیے مزید رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...