ماضی میں طلاق سوگ تھی ،اب معمول بن چکی :صبا فیصل
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے بیان کے باعث تنقید کی زد میں آ گئیں۔
صبا فیصل نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر لوگ 3 ماہ تک سوگ مناتے تھے ، جن خواتین کی طلاق ہوتی تھی ان کے والد لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے تاہم اب صورتِ حال بدل گئی ہے ۔اداکارہ نے کہا ہے کہ آج کل طلاق معمول بنتی جا رہی ہے ، یہاں تک کہ بعض خواتین دوستوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ ذہن پرسکون کرنے کیلئے بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں۔صبا فیصل نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور صبا فیصل کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments