چین میں غیرمعمولی بڑے پنجو ں والا ڈائنو سار دریافت

چین میں غیرمعمولی بڑے پنجو ں والا ڈائنو سار دریافت

بیجنگ (نیٹ نیوز)محققین نے چین سے ملنے والے ایک فوسل ڈھانچے کی مدد سے لمبے پنجوں والے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے ۔

کیراسارس چینگلینسِس دو ٹانگوں پر چلنے والے ڈائنوسارز کے ایک گروہ سے تعلق رکھتا تھا جنہیں تھریزینوسارس کہا جاتا ہے ۔ ان ڈائنوسارز کے ہاتھوں پر غیرمعمولی طور پر بڑے پنجے ہوتے تھے ، محققین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈائنوسار ہے ۔ شمال مشرقی چین میں واقع یہ فوسل فارمیشن تقریباً 13 کروڑ 50 لاکھ سے 12 کروڑ 10 لاکھ سال پرانی ہے ۔دریافت ہوافوسل ایسے ڈائنوسار کا تھا جو مکمل بالغ نہیں ہوا تھا، اس کی سر سے دم تک لمبائی تقریباً 3.6 میٹر تھی۔ فوسل میں ٹانگوں کی ہڈیاں موجود نہیں تھیں اس لئے وزن معلوم نہیں ہوسکا جبکہ اس کے نچلے جبڑے میں 45 سے زائد دانت موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...