لکی علی کی ایک سال بریک کے بعد واپسی،فلم کیلئے گانا ریکارڈ کرادیا
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی گلوکار لکی علی ایک بار پھر بالی ووڈ میں اپنی منفرد آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔
ایک برس تک انڈسٹری سے دور رہنے والے لکی علی نے اجے دیوگن کی فلم دریشیام:دی کنکلوژن کے گانے مسکرا دو کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے ،جس کا 22 سیکنڈ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے ، گانے کے ٹیزر میں اداکار اجے دیوگن کو اپنے خاندان کے ساتھ خوش گوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے ، ٹیزر میں گلوکار کی ایک جھلک بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ کئی برس بعدگلوکار کی 2024 میں فلم دو اور دو پیار کے گانے گاکر واپسی ہوئی اور پھر ایک سال کا وقفہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments