یورپین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2028 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

یورپین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2028  کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

وارسا (اے پی پی)پولینڈ کے علاقے سلیسیا میں 2028 میں ہونیوالی یورپین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے 3 ملین پاؤنڈ کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

 انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی حکمت عملی کے تحت تمام 50 ایونٹس میں پہلے سے آٹھویں نمبر پر آنے والے ایتھلیٹس کو مالی انعامات دئیے جائیں گے ۔ گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 30ہزاریورو دئیے جائیں گے ،سلورمیڈل پر 15ہزار یورو اور برانز میڈل پر10ہزار یورو ملیں گے ۔چوتھے سے آٹھویں نمبر پر آنے والے ایتھلیٹس کو بالترتیب ایک سے 5ہزار یورورقم ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...