ایشین گیمز ،سکواش ایونٹ میں پاکستان کے 3کھلاڑی کامیاب
مکسڈ ڈبلز میں عاصم اور مہوش کامیاب،سنگلز میں اشہب اور نورزمان جیت گئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز 2026 سکواش ایونٹ کے پہلے روز پاکستان نے شاندار آغازکرتے ہوئے 5میں سے 3 میچز میں فتح حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 32 میں محمد عاصم خان اور مہوش علی کی جوڑی نے نیپال کے بپانا بھلون اور ارہنت سمہا کو محض 19 منٹ میں 2-0سے مات دے دی ۔مینزسنگلز کے راؤنڈ آف 32 میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم اور نور زمان نے فلپائن کے وان ایرو اینجلو ڈالیڈا کو شکست دی ۔خواتین کے سنگلز مقابلے میں سنگاپور کی وائی یھان آؤ یونگ نے ماہ نور علی کو ہرادیا جبکہ ایران کی نجمہ بوشہری زادہ نے ثنا بہادر کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔آج مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 16 میں ناصر اقبال اور سحرش علی کا مقابلہ ہانگ کانگ کی جوڑی سے جبکہ محمد عاصم خان اور مہوش علی کا مقابلہ جاپانی جوڑی سے ہوگا، مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں نور زمان کا مقابلہ کویت کے عمار التمیمی سے اور محمد اشہب عرفان کا مقابلہ سعودی عرب کے محمد الناصفان سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments