نشاط گروپ نے پاکستان میں iCAUR کو PAPS شوز میں متعارف کرادیا
لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے، iCAUR نے پاکستان آٹو شو میں اپنی باضابطہ پیش کش کے ساتھ شاندار انٹری کی ہے۔
نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نیکس جن آٹو(NexGenAuto)نے اس برانڈ کی V27-REEV اور V23-EV مارکیٹ میں متعارف کروا دی گئی ہیں۔نشاط گروپ کے لیے iCAUR کو پاکستان میں لانے کا مقصد صارفین کو جدید ترین پلگ ان ہائبرڈ اور گاڑیوں کے ایک نئے دور اور تجربے سے متعارف کرانا ہے۔ PAPS میں شاندار انداز اپناتے ہوئے iCAUR V27 REEV اور V23 EV نے برانڈ کے روایتی ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور ایڈوانسڈ فیچرز سے بھرپور جدت کی عکاسی کی ہے جہاں V27 اپنی شاندار ڈیزائن اور کارکردگی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنا ہے وہاں V23 سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیوں کا ایک منفرد انداز پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔اس انتظار کو مزید بڑھاتے ہوئے ، پاکستان کے لیے V27 اور V23 کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے اور اس نمائش کے دوران برانڈ نے اپنی پہلی گاڑی کی بکنگ بھی حاصل کی ہے جو پاکستان میں iCAUR کے ایک بہتر اور حوصلہ افزاء آغاز کی نشاندہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments