اسٹاک ایکسچینج ،مندی، انڈیکس مزید825پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج ،مندی، انڈیکس مزید825پوائنٹس گنوابیٹھا

فروخت کا دباؤ،انڈیکس 169,600پوائنٹس پر بند ،71ارب خسارہ 56کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،مجموعی سرمایہ 18ہزار 890ارب رہ گیا

کراچی(بزنس ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں  100انڈیکس 800سے زائد پوائنٹس گنوابیٹھا، اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 890 ارب روپے رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہو،بعدازاں فروخت کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 169,538.22 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح پر آگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 825.22 پوائنٹس کی کمی سے 169,600.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی۔حصص بازارمیں 56 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 305 میں کمی اور37 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...