ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی کے لیے بینک آج کھلے رہیں گے
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق ایف بی آر کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام کمرشل بینکوں کی متعلقہ برانچیں 30 ستمبر کو رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
بینکوں کے مطابق سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر ادائیگی کیلئے اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ برانچیں نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نِفٹ) کے ذریعے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک کھلی رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments