سولر پاکستان ایکسپو:آئی ٹیل انرجی کی نئی بیٹری ٹیکنالوجی متعارف

سولر پاکستان ایکسپو:آئی ٹیل انرجی کی نئی بیٹری ٹیکنالوجی متعارف

کراچی(این این آئی)22ویں سولر پاکستان ایکسپو کے افتتاحی روز آئی ٹیل انرجی نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جدید شمسی توانائی اور ۔۔

بجلی ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجی پیش کرتے ہوئے دوسری نسل کی رہائشی بیٹریوں کی نئی رینج متعارف کرادی۔کمپنی کے مطابق نئی رینج میں ڈھائی اور پانچ کلوواٹ کی بیٹریاں شامل ہیں، جن میں اعلیٰ معیار کے آر ای پی ٹی بیٹرو سیلز، جدید بیٹری مینجمنٹ سسٹم اور بہتر حفاظتی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان بیٹریوں میں روزانہ چارج اور ڈسچارج کے 10 سال سے زائد استعمال کی صلاحیت موجود ہے ۔ایکسپو میں آئی ٹیل انرجی نے اپنے اسپارٹا آئی پی 66 اور آئی پی 54 ہائبرڈ انورٹرز بھی نمائش کیلئے پیش کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...