فی تولہ چاندی کی قیمت 43، سونے کی 1100روپے بڑھ گئی
کراچی(کامرس رپورٹر)24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مزید 1100 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے کی سطح پر پہنچ گی۔۔
، اآل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 4195 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، ملک میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 555 روپے فی تولہ ہوگئی۔صدر آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار روپے مہنگا ہوچکا ہے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments