کمانڈنٹ اسکاؤٹس نے تیسری چترال ایکسپو 2026کاافتتاح کردیا

کمانڈنٹ اسکاؤٹس نے تیسری چترال ایکسپو 2026کاافتتاح کردیا

تاجروں، سرکاری محکموں، بینکوں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت مقررین نے سیاحت، دستکاری، تازہ پھلوں، خشک میوہ جات ودیگر شعبوں کواجاگر کیا

چترال (بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) پشاور نے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی سی آئی) کے اشتراک سے پامیر ریور سائیڈ اِن ہوٹل میں تیسری ایکسپو 2026 کا انعقاد کیا۔ دو روزہ نمائش کا افتتاح کرنل ارسلان، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کاروباری برادری، سرکاری محکموں، بینکوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی پشاور نعمان بشیر، صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہد اعظم اور کوآرڈی نیٹر عاصیر نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیاحت، دستکاری، زرعی مصنوعات، تازہ پھلوں و سبزیوں، خشک میوہ جات، شہد، قیمتی پتھروں، معدنیات اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے شعبوں میں چترال کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مقامی کاروبار کے فروغ، منڈیوں تک رسائی، سرکاری و نجی شعبوں کے اشتراک اور خطے میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بونی، کریم آباد، کالاش، گرم چشمہ سوات، پشاور اور فیصل آباد سے بھی نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...