ٹیکنالوجی پر مبنی مقابلوں ویمن ٹیک کوئسٹ کے دسویں ایڈیشن کا انعقاد
کراچی (بزنس ڈیسک)مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل انجینئرنگ کمپنی 10Pearls کے زیر اہتمام خواتین کیلئے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی پر مبنی مقابلوں ویمن ٹیک کوئسٹ (ڈبلیو ٹی کیو)دسویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
جس میں اسلام آباد، کراچی سے 1,000 خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلہ، تخلیق، رابطہ اور دس سالہ جشن،وسیع پیمانے پر اثرات کے پیغام کے ساتھ ڈبلیو ٹی کیو 2026 میں مصنوعات ذہانت کی مرکزی حیثیت رہی جس میں شرکاء کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے عملی حل تیار کرنے کا چیلنج اور مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کیلئے درکار مہارتوں کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments