بینک صارفین کو 1.02ارب روپے کا ریلیف فراہم

بینک صارفین کو 1.02ارب روپے کا ریلیف فراہم

جنوری تا ستمبر 33ہزار 625شکایات موصول، 29ہزار ایک کا ازالہ

کراچی(بزنس رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بینک صارفین کے حق میں ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی شکایات نمٹا دی۔بینکنگ محتسب کے مطابق جنوری سے ستمبر تک دفتر کو بینک صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر 33 ہزار 625 شکایات موصول ہوئیںجن میں سے 29 ہزار ایک شکایات کا ازالہ کر دیا گیاان شکایات میں بینکنگ خدمات، لین دین، اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ اور دیگر مالی معاملات سے متعلق درخواستیں شامل تھیں۔ اعلامیے کے مطابق بینکنگ محتسب کے دفتر کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے بھی 5 ہزار 927شکایات موصول ہوئیں، جنہیں کارروائی کے لیے متعلقہ بینکوں کے ساتھ اٹھایا گیامحتسب نے شکایات کے فیصلوں کے ذریعے بینک صارفین کو مالی ریلیف فراہم کیا اور بینکوں کو صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...