پاک، چین توانائی شعبے میں اسٹرٹیجک تعاون کا معاہدہ طے

پاک، چین توانائی شعبے میں اسٹرٹیجک تعاون کا معاہدہ طے

چینی لیتھیم بیٹریاں اور انرجی اسٹوریج سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان توانائی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کا بڑا معاہدہ طے پا گیاجس کے تحت پاکستانی کمپنی کے ذریعے چینی کمپنی کی جدید لیتھیم بیٹریاں اور انرجی اسٹوریج سسٹمز پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت گھریلو صارفین کیلئے بیٹری سسٹمز، صنعتی شعبے کیلئے انرجی اسٹوریج سلوشنز، ڈیٹا سینٹرز کیلئے بجلی کے بیک اپ سسٹمز اور الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بیٹریاں تیار کی جائینگے پاکستانی انرجی کمپنی کے تعاون سے چینی کمپنی مرحلہ وار مقامی سطح پر بیٹریوں اور انرجی اسٹوریج سسٹمز کی اسمبلنگ بھی شروع کرے گی جس سے ملک میں جدید توانائی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...