مرکنٹائل ایکسچینج میں 46ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا ،مالیت 28.930ارب روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 46.174 ارب روپے رہی جبکہ لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (28.930 ارب روپے ) میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.356 ارب روپے )، چاندی (3.712 ارب روپے )، تانبہ (3.514 ارب روپے )، خام تیل (1.503 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (1.126 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (921.018 ملین روپے )، پلاٹینم (406.775 ملین روپے )، قدرتی گیس (401.592 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (320.512 ملین روپے )اور برینٹ خام تیل (141.646 ملین روپے )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments