دوسری سہ ماہی ، ایس ایم ایز فنانسنگ میں 33فیصد اضافہ
انفیکشن ریشو 11.7فیصد رہ گیا،قرضوں کا حجم 943ارب تک جاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایزکی فنانسنگ سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ایس ایم ایز کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم 943 ارب روپے تک پہنچ گیا جو سالانہ 33 فیصد زیادہ ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس ایم ای فنانسنگ میں موجودہ رفتار مجموعی قرضوں کی نمو کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے ۔ مرکزی بینک نے جون 2027ء تک ایس ایم ایز کی فنانسنگ کا حجم 1.5 کھرب روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس ایم ایز کا انفیکشن ریشو 23 فیصد سے کم ہوکر 11.7 فیصد رہ گیا جبکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے نان پرفارمنگ لونز 80 ارب سے 125 ارب روپے کی حد میں رہے ۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ایس ایم ای فنانسنگ میں اضافے کے ساتھ قرضوں کے معیار میں بہتری اس شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments