پھُل مخانے سمیت کئی اشیا فریج کے بغیر سالوں ٹھیک رہتیں

پھُل مخانے سمیت کئی اشیا فریج کے بغیر سالوں ٹھیک رہتیں

لندن (نیٹ نیوز)عام طور پر خیال ہے کہ ہر غذا ایک مخصوص مدت کے بعد خراب ہوجاتی ہے تاہم دنیا میں کچھ ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جو مناسب حالات میں کئی برس بلکہ بعض صورتوں میں تقریباً غیر معینہ مدت تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان غذاؤں کو درست درجہ حرارت، نمی اور روشنی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔ ان غذاؤں میں شہد نمایاں ہے ،سفید چاول بھی ٹھنڈی اور خشک جگہ پر ہوا بند برتن میں رکھے جائیں تو کئی دہائیوں تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔پھُل مخانے ،خشک لوبیا،سرکہ ،نمک اور چینی بھی طویل عرصے تک محفوظ رہنے والی اشیا میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سویا ساس، خشک پھل، پاپ کارن کے خشک دانے ، انسٹنٹ کافی، خالص ونیلا ایکسٹریکٹ اور ملک پاؤڈر بھی نسبتاً طویل مدت تک محفوظ رہنے والی غذاؤں میں شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...