شوہر کے دئیے لاٹری ٹکٹ نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون اس وقت جان کر دنگ رہ گئی جب شوہر کے دئیے گئے ایک چھوٹے سے تحفے نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔
یہ خوش قسمت خاتون امریکی ریاست ورجینیا میں بیڈ فورڈ کاؤنٹی کی رہائشی ہے اور اسے شوہر نے ایک لاٹری ٹکٹ تحفے میں دیا تھا۔ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق شوہر نے 2 لاٹری ٹکٹ خریدے تھے جن کو سکریچ کرنے پر انعام نکلتا ہے اور دونوں اپنی بیوی کو تحفے میں دے دئیے ۔خاتون نے اپنی قسمت کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور لاٹری ٹکٹ کو سکریچ کیا،وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ ایک ٹکٹ میں اس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالرز (16 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)موجود تھا۔خوش قسمت خاتون نے ورجینیا لاٹری حکام کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ خوش قسمتی ہے لیکن میرانام ظاہر نہ کیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments