ہفتہ وار صفائی، سمندر سے 36ہزار کلو تیرتا ہوا کچرا نکال لیا گیا
ہفتہ وار صفائی، سمندر سے 36ہزار کلو تیرتا ہوا کچرا نکال لیا گیا اقدام ماحولیاتی تحفظ، سمندری ماحول کی بقا کیلئے کے پی ٹی کے پختہ عزم کامظہر
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے شعبئہ انسدادِ بحری آلودگی نے 17 سے 23 اکتوبر 2026ء کے دوران ہفتہ وار صفائی مہم کے تحت سمندر سے 35 ہزار 800 کلوگرام تیرتا ہوا کچرا جمع کیا۔ یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ماحولیاتی نظام کی بقا کے لیے کے پی ٹی کے پختہ عزم کا مظہر ہے ۔تفصیلات کے مطابق صفائی کی یہ مہم ایسٹ وارف، ویسٹ وارف، آئل پیئرز اور بوٹ بیسن جیٹی کے علاقوں میں انجام دی گئی تاہم کارروائی کو مؤثر بنانے اور بندرگاہی پانیوں سے تیرتے ہوئے فضلے کو جمع کرنے کے لیے کشتیوں کی 55 منظم تعیناتیوں کے ساتھ 164 اہلکاروں نے حصہ لیا مزید برآں جمع شدہ تمام فضلے کو مناسب تلفی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے مختص کردہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں اسے ذمہ دارانہ انداز میں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے گئے دوسری جانب بحری آلودگی کی روک تھام کے لیے مسلسل اقدامات کے ذریعے کے پی ٹی بندرگاہی پانیوں کو صاف رکھنے ، سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحول دوست بندرگاہی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments