فرائز لینڈ کیمپینا اینگرو نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

فرائز لینڈ کیمپینا اینگرو نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

کمپنی کی آمدنی 10.1 فیصد اضافے 88.4 ارب روپے تک جاپہنچی

کراچی(بزنس ڈیسک)فرائز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آمدنی میں 10.1 فیصد اضافہ حاصل کیا۔ کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے 80.2 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 88.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس کارکردگی میں مصنوعات کے موزوں امتزاج، مارکیٹ میں مؤثر عمل درآمد پر توجہ، برانڈز میں منتخب سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی کے بنیادی عوامل نے اہم کردار ادا کیا۔ بہتر کاروباری کارکردگی کے ساتھ خام مال کی فراہمی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں جاری کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کے نتیجے میں مجموعی منافع کی شرح میں 400 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آپریٹنگ منافع میں 53.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پیک شدہ دودھ کی مارکیٹ کو اب بھی غیر مساوی مسابقتی حالات کا سامنا ہے ،

جس کی بڑی وجہ جولائی 2024 میں یو ایچ ٹی (UHT) دودھ پر عائد کیا جانے والا 18 فیصد سیلز ٹیکس ہے ۔ کھلا دودھ، جو اب بھی ٹیکس کے دائرے سے باہر ہے ، قیمتوں کے فرق میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے ، جس کے باعث باضابطہ ڈیری شعبے میں فروخت کا حجم متاثر ہو رہا ہے ۔ کمپنی نے منصفانہ ٹیکس نظام کے لیے متعلقہ حکومتی حکام کے ساتھ فعال رابطے جاری رکھے ، تاکہ عالمی معیارات سے ہم آہنگ مساوی ٹیکس نظام کی حمایت کی جا سکے ۔ اس سلسلے میں موجودہ ٹیکس نظام کے مویشی پالنے والے کسانوں کے روزگار اور دستاویزی ڈیری معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا گیا۔2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران علاقائی تنازعات نے کاروباری ماحول کے لیے مشکلات پیدا کرنا جاری رکھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...