سونا1300روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان

سونا1300روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان

تولہ سونا 4لاکھ 22ہزار136،دس گرام3لاکھ 61ہزار 913کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالرمزیدسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 3996 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے ہوگئی ۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے کی کمی سے 5793 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.80 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 276.81 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...