وافی انرجی کے زیرِ اہتمام تعمیر ایوارڈز کی تقریب

وافی انرجی کے زیرِ اہتمام تعمیر ایوارڈز کی تقریب

معاشی ترقی کا انحصار نوجوان تاجروں پر ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ

کراچی(بزنس ڈیسک)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام 13ویں تعمیر ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے کاروباری افراد نے اپنے خیالات اور کاروباری منصوبے پیش کیے ۔اس سال تعمیر ایوارڈز کیلئے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کے جائزے کے بعد چھ شعبوں سرکلر اکانومی، صاف توانائی کے حل ،خواتین کو بااختیار بنانا ،ٹیکنالوجی میں جدت ، نقل و حمل اور نقل و حرکت اور منفرد خیالات میں 30حتمی امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ حتمی امیدواروں نے اپنے جدید کاروباری منصوبے اور مسائل کے حل پر مبنی تجاویز  ججوں کے پینل کے سامنے پیش کیں۔ ججوں نے جائزہ لیتے ہوئے چھوں شعبوں میں کامیاب امیدواروں اور رنرز اَپ کا انتخاب کیا۔ وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی معاشی ترقی کا انحصار کسی حد تک ایسے نوجوان کاروباری افراد پر ہوگا جو حقیقی مسائل حل کرنے اور نئے مواقع پیدا کرنے والے کاروبار قائم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...