ماڈرن ورک پلیس کے مستقبل پر اہم سیشن کا انعقاد
کراچی (بزنس ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز جو ایپل کا آرتھرائزڈ ری سیلر ہے نے پاکستان میں ایپل کے ڈسٹری بیوٹر جی نیکسٹ ٹیکنالوجیزکے اشتراک سے کراچی کے میریٹ ہوٹل میں‘‘Working Beyond the Desktop’’ کے عنوان سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔
تقریب میں معروف مالیاتی اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز، فارماسیوٹیکل اداروں، انجینئرنگ فرمز اور دیگر کارپوریٹ شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیشنلز اور اہم فیصلہ سازوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں آئی ٹی قیادت، انفرااسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی، ٹیکنالوجی آپریشنز اور پروکیورمنٹ کے شعبوں سے وابستہ افراد شامل تھے جو پاکستان میں کاروباری اور تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید ورک پلیس سلوشنز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز سے حسان ثاقب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں کاروباری ادارے اپنے کام کرنے کے طریقوں کو جدید بنانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں صرف ہارڈویئر سے بڑھ کر سہولیات درکار ہیں۔
انہیں ایسے پارٹنر کی ضرورت ہے جو طویل المدتی بنیادوں پر ان کی ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی، تنصیب اور معاونت فراہم کر سکے ۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اسی کردار کو مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔جی نیکسٹ ٹیکنالوجیز سے اقبال شفیع نے کہاکہ ایپل ایک ہی پلیٹ فارم پر بہتر کارکردگی، سیکیورٹی اور آسان مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہمارا مقصد اداروں کو ایسی مصنوعات، مہارت اور مقامی سطح پر معاونت فراہم کرنا ہے ، جس سے وہ اپنی ٹیکنالوجی میں کی گئی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments