اسٹاک ایکسچینج:فروخت کا دباؤ واپس، انڈیکس 1500پوائنٹس گرگیا
شدید اتار چڑھاؤ کے ساتھ کاروباری دن کاآغاز، 2بار تیزی بھی دیکھی گئی 500کمپنیوں کے حصص کا کاروبار، 190کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا آغاز شدید اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں اس میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔ کاروباری سیشن کے آخری حصے میں فروخت کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ جس کے باعث انڈیکس اپنی دوپہر کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا لیکن کاروبار کے اختتام سے قبل کچھ بحالی ہوئی جس سے انڈیکس اپنے نقصانات میں معمولی کمی کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,493.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 173,886.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 اور شیئرز انڈیکس میں بھی منڈی رہی۔ حجم کے لحاظ سے باوانی ایئر (رائٹ) 68 کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ سرفہرست رہی۔ مجموعی طور پر 500 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 277 میں کمی جبکہ 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments