انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس واپس لیا جائے ، کارپٹ مینو فیکچررز

انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس واپس لیا جائے ، کارپٹ مینو فیکچررز

اضافی بوجھ سے قالینوں کی صنعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت عائد کردہ 0.90 فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس واپس لیا جائے کیونکہ اس اضافی مالی بوجھ سے ہاتھ سے تیار کردہ قالینوں کی صنعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی قالینوں کی مسابقتی قیمتیں اور برآمدات متاثر ہوں گی ۔ چیئرمین نعیم کھوکھر اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ میر مدثر کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجازالرحمان اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران نعیم کھوکھر اور خواجہ میر مدثر نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار کردہ قالینوں کی صنعت پہلے ہی مختلف مشکلات، پیداواری لاگت، توانائی کے نرخوں اور عالمی منڈیوں میں سخت مسابقت جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...