گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد ختم کرنیکا مطالبہ

گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد ختم کرنیکا مطالبہ

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ گفٹ سکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ختم کی جائے ۔اپنے بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ سخت شرائط اور پرسنل بیگیج اسکیم کے خاتمے کے باوجود گفٹ سکیم کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صرف اکتوبر کے مہینے میں2,000 گاڑیاں پاکستان لائی گئیں۔ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات 40 فیصد اضافے کے ساتھ 126 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر خرچ ہونے والا ہر اضافی ڈالر بیرونی کھاتوں اور معیشت پر دباؤ بڑھاتا ہے ، بالخصوص جب یہ درآمدات قومی ضرورت کے بجائے تجارتی مفادات کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہوں، انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کی ادائیگیاں غیر رسمی ذرائع سے کی جاتی ہیں، جبکہ مقامی سطح پر ان کی فروخت نقد رقم کی صورت میں ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کو غیر اعلانیہ لین دین سے بھاری ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے ۔ مزید برآں اس سے مقامی آٹو پارٹس انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...