اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 309 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 309 پوائنٹس بڑھ گیا

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس 178,182پوائنٹس پر بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہواجس کے نتیجے میں 100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا،دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 179,692 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جاپہنچا،بعدازاں کاروباری سیشن کے آخری گھنٹوں میں تیزی کا رجحان کمزور پڑ گیا اور انڈیکس بتدریج اپنی حاصل کردہ برتری کھونے لگا۔کاروبار کے اختتامی لمحات میں فروخت کا دباؤ مزید بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 309 پوائنٹس کے اضافے سے 178,182 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے منافع کے حصول کے باوجود بینچ مارک انڈیکس کو سہارا فراہم کیا۔مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 211 میں کمی اور27میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...