این سی سی آئی اے لاہور کی کارروائیاں130ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے لاہور کی  کارروائیاں130ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) این سی سی آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائیاں، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس بے نقاب، مجموعی طور پر 9 خواتین سمیت 130 ملزمان گرفتار

،ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب عاطف امیر کہتے ہیں چائلڈ پورنو گرافی اور خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر بھی این سی سی آئی اے کی ہٹ لسٹ پر ہیں،این سی سی آئی اے پولیس سٹیشن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاطف امیر کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بڑی کاروائیاں کی ہیں ڈیفنس کے ایک گھر میں کاروائی کی دوران چینی اور نائجیرین باشندوں سے منسلک آن لائن سرمایہ کاری فراڈ نیٹ ورکس کو پکڑا ،تین چینی باشندوں اور پانچ خواتین سمیت 23 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا۔ ان سے 23 کمپیوٹرز اور 30 موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...