بھارتی مداح کا ہانیہ عامر سے محبت کا انوکھا اظہار، رکشے پر تصویر سجا لی

بھارتی مداح کا ہانیہ عامر سے محبت  کا انوکھا اظہار، رکشے پر تصویر سجا لی

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کے سرحد پار مداحوں کی جانب سے ان سے محبت کا ایک انوکھا اظہار سامنے آیا ہے ۔

بھارت میں موجود ایک مداح نے اپنے رکشے پر ہانیہ عامر کی تصویر آویزاں کی ہے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ حالیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے ۔ بعض صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ افراد نے اسے پاکستانی شوبز شخصیات کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک واضح مثال قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...