در فشاں میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت:عتیقہ اوڈھو
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ درفشاں سلیم کی اداکاری اور سکرین پر ان کی خوبصورتی کی تعریف کر دی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں درفشاں کے حوالے سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ در فشاں نے اپنے حالیہ ڈرامے میں نہ میک اپ کیا، نہ لپ سٹک لگائی، نہ مصنوعی پلکیں استعمال کیں اور نہ ہی بالوں کو خاص انداز میں سنوارا اس کے باوجود وہ سکرین پر بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ یہ در فشاں کا اپنا کمال ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments