دوران حمل ایک دن میں 100سگریٹ پئے :سونی رازدان

دوران حمل ایک دن میں 100سگریٹ پئے :سونی رازدان

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ میں ایک ہی دن میں تقریبا 100 سگریٹ پی گئی تھیں۔

سونی رازدان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ٹی وی ڈرامے بنیاد کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوئی تھیں جو 1986 میں نشر ہوا تھا۔ سونی کے ہاں 1988 میں پہلی بیٹی شاہین بھٹ کی پیدائش ہوئی۔ دوسری مرتبہ اداکارہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم گمراہ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوئیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے ایک منظر میں انہیں سگریٹ نوشی کرنا تھی اور اس منظر کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک ہی دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی لیں، انہیں اس وقت علم نہیں تھا کہ ان کے پیٹ میں عالیہ بھٹ پرورش پا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...