2مبینہ پولیس مقابلے ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ملزم ہلاک

2مبینہ پولیس مقابلے ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ملزم ہلاک

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے ،

جنہیں پولیس نے شہریوں کے لیے خوف کی علامت قرار دیا ہے ۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 26 ج ب کے قریب بین الاضلاعی گینگ کے چار ملزمان سے پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا۔ اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسری جانب تھانہ جھمرہ کے علاقے سیم پل کے قریب ڈولفن فورس کی ٹیموں نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے متحرک ارکان تھے ، جو شہریوں کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اور پولیس کو ان کی تلاش تھی۔ ہلاک ملز موں کی شناخت عمران، شہباز اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موٹرسائیکلیں، اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرکے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...