استعمال شدہ کافی سے ایندھن تیار کرنیکا طریقہ دریافت

استعمال شدہ کافی سے ایندھن تیار کرنیکا طریقہ دریافت

میڈرڈ(نیٹ نیوز)استعمال شدہ کافی کے بچے ہوئے ذرات بظاہر بے کار نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ انتہائی قیمتی ثابت ہو سکتے ہیں۔

روزمرہ استعمال کے بعد کوڑے دان میں پھینک دئیے جانے والے کافی کے ذرات سے قابلِ تجدید ایندھن اور مختلف مفید کیمیائی مادے تیار کیے جا سکتے ہیں۔سپین کی یونیورسٹی روویرا آئی ورجیلی کے محققین نے ایک مؤثر طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے استعمال شدہ کافی کے ذرات سے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی ماندہ مواد کو دیگر صنعتی مقاصد کے لیے بھی قابلِ استعمال رکھا جا سکتا ہے ۔تحقیق کے نتائج سائنسی جرنل بائیو ماس اینڈ بائیو انرجی میں شائع ہوئے ہیں ۔محققین کے مطابق استعمال شدہ کافی کے ان ذرات میں تقریباً 15 فی صد چکنائی (لِپِڈز) موجود ہوتی ہے جسے بائیو ڈیزل سمیت قابلِ تجدید ایندھن تیار کرنے کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...