فلائی جناح دسمبرسے لاہور اور ابوظہبی کے درمیان پروازوں کا آغازکریگی
لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان کی معروف کم لاگت فضائی کمپنی فلائی جناح نے لاہور اور ابوظہبی کے درمیان نئی نان اسٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔
پروازیں یکم دسمبر 2026ء سے شروع ہوں گی۔فلائی جناح اس روٹ پر ہفتہ وار پانچ نان اسٹاپ پروازیں چلائے گی۔ نئی سروس مسافروں کو سفر کے مزید آسان مواقع فراہم کرے گی۔ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت ملے گی۔اس موقع پر فلائی جناح کے ترجمان نے کہاکہ لاہور اور ابوظہبی کے درمیان نئے روٹ کا آغاز ہمارے بین الاقوامی نیٹ ورک میں توسیع کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے ۔ ہفتہ وار پانچ نان اسٹاپ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو زیادہ سہولت اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت تک براہِ راست رسائی ملے گی۔ ہم قابلِ اعتماد اور بہترین قیمت پر فضائی سفر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔لاہور، فلائی جناح کے بڑھتے ہوئے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی نیٹ ورک کا ایک اہم مرکز ہے ۔ ایئرلائن لاہور سے کراچی، اسلام آباد اور دیگر اندرونِ ملک مقامات کے لیے پروازیں چلاتی ہے ۔ بین الاقوامی طور پر دبئی اور شارجہ کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ ابوظہبی جلد اس نیٹ ورک میں شامل ہوجائے گا۔ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل جدید بیڑے کے ساتھ، ایئرلائن اپنے مسافروں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔ فلائی جناح اکانومی کلاس میں کشادہ نشستوں کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ، ایئرلائن ویلیو ایڈڈ سروسز بھی پیش کرتی ہے ، جیسے آن بورڈ مینو SkyCafe، جس میں مختلف اسنیکس، سینڈوچز اور کھانے سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments