کئی ممالک گھومے پاکستان جیسا پیار نہیں ملا، امریکی راک بینڈ

 کئی ممالک گھومے پاکستان جیسا پیار نہیں ملا، امریکی راک بینڈ

لاہور(شوبز ڈیسک) امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے پاکستان کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران امریکی موسیقاروں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

امریکی آرٹس اینڈ میوزک اینوائے پروگرام کے تحت بینڈ نے 2 سے 15 نومبر تک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں مختلف موسیقی کی تقریبات اور ورکشاپس میں شرکت کی ۔بینڈ کے ڈرمر جیک آئیونز نے پاکستانیوں کی محبت اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل 10 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں لیکن پاکستان جیسی مہمان نوازی کہیں نہیں دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص نے انہیں اپنے خاندان کا حصہ ہونے کا احساس دلایا اور یہ تجربہ زندگی بھر یاد رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...